جیکب آباد میں پرائمری ٹیچر کے قاتل گرفتار نہ ہوئے، ورثا کا احتجاج

بدھ 17 ستمبر 2025 21:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) جیکب آباد میں پرائمری ٹیچر کے قاتل گرفتار نہ ہوئے، ورثا کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں دو ماہ قبل سٹی تھانے کی حدود ٹاور روڈ پر دن دہاڑے قتل ہونے والے پرائمری اسکول ٹیچر نثار دھرپالی کے ورثاء انصاف کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، مقتول کی ضعیف والدہ قرآن پاک سر پر اٹھا کر پریس کلب پہنچی جہاں مقتول کے ورثہ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ پولیس بااثر افراد کے دباؤ میں آ کر ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، ان کا کہنا تھا کہ نثار دھرپالی کو دن دہاڑے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن پولیس تاحال قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں ناکام ہے، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے مقتول کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :