Live Updates

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزملازمین کا نجکاری کیخلاف مظاہرہ

واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر دینگے،مظاہرین کی دھمکی

بدھ 17 ستمبر 2025 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ور کمپنیوں ، یوٹیلٹی اسٹور سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ورکرز یونین سمیت دیگر اداروں کے ہزاروں ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھرپور مظاہرہ کیااور دھمکی دی ہے کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاور کمپنیوں ، یوٹیلٹی اسٹور سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں ا?ل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ورکرز یونین سمیت دیگر اداروں کے ہزاروںعہدیداران اور ورکرزنے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینزکے چیئرمین اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزکے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد رمضان اچکزئی، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینزکیریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری عمران خان،ریجنل چیئرمین سکھر نثار شیخ، عبداللہ سومرو، محمود پٹھان، ریاض سانگی، علی محمد جتوئی اور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے مرکزی نائب صدر غلام حیدر اچکزئی سمیت ہزاروں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا واپڈا سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئیکہنا تھا کہ واپڈاکی کسی بھی کمپنی اور شعبہ کی نجکاری نہ کی جائے اورنجکاری کمیشن و وزارت کا خاتمہ کیا جائے،سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر فی الفور نئی یا ڈسٹک بنا کر مستقل بھرتیوں کو پورا کیا جائے اورپارٹ ٹائم، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ سمیت تمام عارضی ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے،تمام محنت کشوں کی ماہانہ تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے، تمام واپڈا ملازمین کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے انہیںمعیاری حفاظتی سامان بمعہ بکٹ کرین مہیا کیا جائے، تمام ملازمین کو ایگزیکٹو الاو?نس کی طرح بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ڈینجریس ، ٹیکنیکل یا کلریکل الاؤنس دیا جائے،ٹی اے ،آف ڈے اور اوورٹائم ڈبل کئے جائیں اور انکی کٹوتی مکمل بند کرتے ہوئے تمام واجبات ہر ماہ تنخواہ کیساتھ ادا کئے جائیں،ملک بھر میں تمام ملازمین کو رہائش کی سہولت دی جائے یا پھر ہاؤس رینٹ کو ہائیرنگ کے ستر فیصد کے برابر کیا جائے،تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پانچ مرلہ کا ایک پلاٹ دیا جائے،فری سپلائی کے خاتمہ کو روکا جائے،تمام ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن لازم دیا جائے، شفٹ الاؤنس کو بنیادی تنخواہ کے تیس فیصد کے برابر کیا جائے،ماہانہ کنوئنس الاؤنس کم از کم 30 لٹر پیٹرول کے برابر دیا جائے،واپدا ملازمین کے بچوں کی بھرتی کے کوٹے پر فی الفور عمل درا?مد کیا جائے،میڈیکل سہولت نہ ملنے پر کم از کم پانچ ہزار ماہانہ میڈیکل الاؤنس دیا جائے،ملازمین کے بچوں کو سکول سے یونیورسٹی تک تعلیم کو فری کیا جائے،درچہ چہارم کے ملازمین کو سکیل سات دیا جائے،مزدور دشمن پنشن ترامیم کو فی الفور ختم کیا جائے،پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،واپڈا کی تمام کمپنیوں کو تحلیل کرکے واپڈا کو دوبارہ ایک یونٹ بنایا جائے اور ملک بھر میں اسکا ریفرنڈم کرایا جائے،نجی ملکیت اور استحصال پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کا ایک سوشلٹ مزدور انقلاب کے ذریعے خاتمہ کرتے ہوئیایک مزدور ریاست اور ذرائع پیداوار پر محنت کشوں کی اجتماعی ملکیت اور جمہوری کنٹرول پر مبنی سوشلسٹ منصوبہ بند معیشت قائم کی جائے جس میں پیداوارکا مقصد منافع خوری نہیں بلکہ انسانی ضروریات کی تکمیل ہو، مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کی اصل ذمہ دارپرائیویٹ پاور پلانٹ آئی پی پیز ہیں،حکومت آئی پی پیز کو قومی ملکیت میں لیکر عوام کو بغیر ٹیکس کے پیداواری لاگت پر بجلی فراہم کرے،مظاہرین نیارباب اختیار کو خبردار کیا کہ اگر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر دینگیجس کے بعد حکمرانوں کیلئے نظام چلانا ممکن نہیں رہے گا، احتجاجی مظاہرے سے دوسروں کے علاوہ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے بھی خطاب کیا۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات