اوتھل پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 17 ستمبر 2025 19:19

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے اپنی ٹیم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں دو مویشی چور علم خان ولد رسول بخش عرف رسولی اور عبد الرزاق ولد فقیر محمد جاموٹ کو گرفتار کیا گیا ملزمان نے بابنڑی صادق گوٹھ اوتھل سے ایک بکرا چوری کیا تھا جس کی مالیت تقریباً 30 ہزار روپے ہے، اور چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ کیس تھانہ اوتھل میں مقدمہ نمبر 96/2025 کے تحت درج ہے اور پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس واردات کے علاوہ دیگر ممکنہ جرائم کا پتہ چلایا جا سکے۔ ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ دیا جا سکے۔ یہ کامیاب کارروائی انتظامیہ کی محنت اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :