وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کھلی کچہری،عوامی مسائل سننے کے بعد ازالہ کے احکامات

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ضلع خیبر کے دورآفتادہ علاقے وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق جرگہ ہال وادی تیراہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ارشاد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (تیراہ) عصمت اللہ، تحصیلدار تیراہ محمد شباب اور ایس ایچ او تیراہ طارق خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

تحصیل تیراہ کے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے علاقائی مشران، بلدیاتی نمائندگان، تاجروں اور عوام نے شرکت کرکے اپنے مسائل، آراء اور تجاویز سے انتظامی افسران کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خیبر نے کھلی کچہری میں تمام عوامی مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کو شکایات کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :