
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کے آغازکی تقریب سے خطاب، اہم اعلانات
پنجاب میں دسمبر تک1100 اور اگلے سال تک1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی، سیلاب کے باوجود پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں روکی: مریم نواز شریف
بدھ 17 ستمبر 2025 20:20
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ ہر فرد کی بحالی تک چین اور آرام سے نہیں بیٹھے گے۔
ترقی کا سفر اب ہرگلی محلے کے کونے کونے تک پہنچے گا۔ سیلاب کے باوجود پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں روکے۔اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیںاوردسمبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ پنجاب والے بڑے صبر کرنے والے لوگ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں دسمبر تک1100 اور اگلے سال تک1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی۔ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں انسانی جان ہی نہیں ، جانوروں کی بھی قدر ہے۔ سیلاب زدہ عوام کا زیادہ ترذریعہ معاش مویشی ہے ،ہم نے مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچائے۔ سیلاب متاثرین کو سیلاب متاثرین نہیں کہوں گی بلکہ وہ میرے مہمان ہیں۔ پنجاب میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر لوگوں کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کیا جاتا تو تباہی کا اندازہ کرنا مشکل تھا۔ تین دریائوں میں جتنا پانی آچکا تھا، وقت پر لوگوں کو نہ نکالتے تو بہت بڑا نقصان ہوسکتاتھا۔ بہاولپور کے نواحی علاقے اُچ شریف میں سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے گئی تھی۔حکومت کی سیلاب متاثرین کے لئے تیاری مکمل تھی، پوری حکومتی مشینری نے ایک ٹیم بن کر کام کیاہے۔پاک آرمی، نیوی ، ریسکیو ، سول ڈیفنس ، پولیس اور انتظامیہ نے مثالی اشتراک کار کے ساتھ کام کیا۔سیلاب متاثرین کے لئے میری پوری کابینہ میدان میں ہے۔ مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ اور رانا سکندر حیات مستقل فیلڈ میں ہیں۔ہمارے وزراء سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہوئے کئی کئی راتیںنہیں سوئے۔ پنجاب کے سیلاب متاثرہ عوام کو پوری طرح بحال کرکے سو ئیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کھانا، راشن،ادویات ، مویشیوں کے لئے چارہ اور سر چھپانے کیلئے ٹینٹ بھی دیئے جارہے ہیں۔نواز شریف کی حکومت نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کیاہے۔گوجرانوالا میں لاہور سے بہتر اور جدید بس چلائیں گے۔ اب وزیر آباد سے گکھڑ منڈی کا سفر 200روپے کی بجائے صرف 20 روپے میں ہوگا۔الیکٹرک بس میں وائی فائی، موبائل چارجنگ مفت ہوگی۔الیکٹرک بس خواتین اور بچیوں کے لئے محفوظ ترین سواری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیرآباد کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ نہیں مل سکی۔ مریم نواز شریف نے صرف بڑے شہروں کو بسیں دینے کی روایت توڑ دی ہے۔ پرسوں میانوالی اور آج وزیر آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ لانچ کر دیاہے۔ عوام اب پنجاب میں خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ پنجاب میں مفت ادویات بھی مل رہی ہیں اور سڑکیں بھی بن رہی ہیں۔ پرجوش خیرمقدم کرنے پر عوام کا شکریہ اداکرتی ہوں۔نواز شریف کی طرف سے وزیر آباد کے لوگوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ چند دن پہلے سیلاب کے دوران وزیر آباد آئی تھی ، آج پھر دوبارہ الیکٹرک بسوں کا تحفہ لیکر آئی ہوں
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.