ژ* سابق چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر گجر کے والد لاہور میں انتقال کر گئے

ؔ نمازِ جنازہ رحیم یار خان کی مرکزی عیدگاہ میں ادا، جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

Aرحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری فضیل اصغر گجر کے والد محترم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال گجر کے ماموں، چوہدری محمد اصغر گجر چک 88 پی والے لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے زیر علاج تھے۔ان کی نمازِ جنازہ مرکزی عیدگاہ رحیم یار خان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والوں میں چیئرمین ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن پاکستان میاں محمد عامر شہباز، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز احمد، ایم پی اے چوہدری اصف مجید، چوہدری نعیم شفیق، پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر چوہدری جاوید اقبال ڈھلوں، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، مسلم لیگ (ن) کے ڈویڑنل نائب صدر میاں خالد شاہین، اور دیگر نمایاں رہنما شامل تھے۔مرحوم کو جعفر آباد قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا بروز جمعہ المبارک 19 ستمبر کو ان کی رہائش گاہ جیل روڈ 11 چک پر صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔