؁ضلع شیرانی میں پولیس ہیڈکوارٹر اور لیویزلائن پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ، مرتضیٰ کاکڑ

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

ق*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضی خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع شیرانی میں پولیس ہیڈکوارٹر اور لیویزلائن پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے یہ واقعات حکومت بلوچستان اور انتظامیہ کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور ریاستی ادارے شہدا کے خون کے ذمہ دار مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

خالی خولی اعلانات اورمیڈیامیں مذمت سے آگے جاکرعوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کریں 85ارب بجٹ سیکورٹی کیلئے لیکن نہ عوام کی جان محفوظ ہیں نہ مال۔ان حالات میں عوام پریشان اورعدم تحفظ کاشکارہیں۔ہم شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اغوا شدہ اہلکار کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعا گو ہیں