کٹھوعہ، بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا،سڑک حادثے میں 2بھارتی فوجی زخمی

بدھ 17 ستمبر 2025 21:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے ضلع کے علاقے ڈھولکا سانیال نرسری میں تلاشی کی مشترکہ کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ علاقے میں آج ایک سڑک حادثے میں 2بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی ایک گاڑی گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔زخمی اہلکاروں کی شناخت اتل کمار اور انوج بورزوہین کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔