سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے پیر حافظ محمد اقبال قریشی کی ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے پیر حافظ محمد اقبال قریشی نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مال نذیر عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی تاج ترند بھی موجود تھے۔

پیر حافظ اقبال قریشی نے پاکستان اور خیبر پختونخوا کےلئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیر حافظ اقبال قریشی کی مذہبی و روحانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دینی رہنماؤں کا کردار معاشرتی ہم آہنگی اور عوامی رہنمائی کے فروغ میں نہایت اہمیت رکھتا ہے۔پیر حافظ اقبال قریشی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کےمختلف حصوں حاص کراجلاس ہال کادورہ کرایاگیااور انہیں پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے عمل سے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات کے درمیان تخائف کا تبادلہ ہوا ۔پیر حافظ محمد اقبال قریشی ایک معروف مذہبی و روحانی شخصیت ہیں جو یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے بیانات، تبلیغی سرگرمیوں اور اصلاحی پیغامات کے ذریعے عوام الناس کی رہنمائی اور معاشرتی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔