لاہور‘ سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

ملزم ادریس نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باند ھ دیا‘ ملزم گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں 36 سالہ حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کیلئے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی ٹیکنیشن اور حسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ادریس نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باند ھ دیا، حسن کو سر پر ہتھوڑے اور چاقو مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن کو قتل کرنے کے بعد ادریس نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود کو بھی اندر بند کر لیا تاہم دوسرے دن 17 ستمبر کی رات مقتول حسن کی سالی آئی تو بند دروازے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر دیکھا تو ملزم نے لاش چادر میں لپیٹ رکھی تھی اور خود پاس بیٹھا تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :