سرینگر،سیاسی رہنمائوں کا آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سیاسی رہنمائوں نے معروف آزادی پسند رہنما، دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ ایک عوامی شخصیت تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرحوم مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتے تھے۔حکیم محمد یٰسین نے پروفیسر بٹ کو بلند پایہ شخصیت قرار د یتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و تعلیمی میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سیاسی رہنمائوں نے کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال نے کشمیر کے سیاسی اور فکری منظر نامے میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔پروفیسر عبدالغنی بٹ بدھ کی شام کو سوپور کے علاقے بوٹنگو میں اپنی رہائشی گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔