ممتازشخصیات ،بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں کے انتقال پر سجن یونین کی تعزیت

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) ممتاز شخصیات،بلدیاتی ملازمین اور انکے پیاروں صدرٹائون کے ڈائریکٹر پیرول عاشق حسین بلوچ، سابق ڈائریکٹر عبدالخالق بلوچ کے بڑے بھائی وسابق موٹر وہیکل انسپکٹر ویٹرنری عبدالرئوف بلوچ،سینیئر صحافی اعجاز احمد کے ہم زلف گل خان احمد قریشی،رکن اسمبلی سابق سینیٹر یوسف بلوچ کی ہمشیرہ،لیاری ٹاون کے انسپکٹر عزیر بلوچ کی ساس،ممتاز عالم دین و سابق امام مسجد کے ایم سی فائربریگیڈ سید عمردراز شاہ کے بڑے بیٹے سید عمر خطاب شاہ،سابق رکن اسمبلی روشن دین جونیجو، چائلڈسوشل میڈیا اسٹارعمرشاہ،ٹی وی اسٹار عشرت عباس کے انتقال سجن یونین کے رہنماوں سید ذوالفقارشاہ،راجہ عاصم شہزاد،عباس احمد،محمد نذیر،ریحان قاضی اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔