چنیوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:21

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) تھانہ بھوانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان علی اور اے ایس آئی مہدی شاہ کی ٹیم نے کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔