راولپنڈی، (کل) چوہڑچوک سے نکالے جانیوالے جلوسوں بارے ٹریفک انتظامات مکمل

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹر نے (کل)جمعتہ المبارک چوہڑ چوک سے نکالے جانیوالے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے،ٹریفک پولیس کی170سے زائد افسران و وجوان تعینات رہے گے، متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف سکیورٹی آفیسر ٹریفک انسپکٹر محمد وسیم نی19ستمبربروزجمعتہ المبارک کے موقع پر چوہڑ چوک سے نکالے جانیوالے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔ڈائیورشن پوائنٹس اور ٹریفک کومتبادل راستوں پر روا ں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی170سے زائد افسران و جوان خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی ﷺکا جلوس19ستمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعہ علی پلاز سے شروع ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس چوہڑ چوک اختتام پذیر ہو گا۔ اس دوران دربار شاہ پیارا روڈ، آلہ آباد روڈ ،غازی روڈ، آشیانہ چوک ، محمد آباد یا پراگریسو سکول جلوس کے وقت ٹریفک کیلئے بند ہو گی جبکہ بعد ازدوپہرپشاور سے صدر آنیوالی ٹریفک کو آغاز فلائی اوور سے کرنل شیر خان شہید روڈ پر ڈائیورٹ کر دیا جائے گا جو کہ کیرج فیکٹری ، ماربل فیکٹر ی اور چیرنگ کراس سے صدر آ سکے گی۔

جبکہ صدر سے براستہ مال روڈ پشاور جانیوالی ٹریفک کو رافع مال ٹرن کے مقام سے مخالف سمت روڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کیطرف جا سکے گی ۔مصریال روڈ جابہ پلی سے چوہڑ چوک تک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گی ۔بھاٹہ چوک سے چوہڑ چوک جانیوالی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے تمام افسران و جوانوں کو احکامات جار ی کیے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و جوان نہایت ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں گے اور ٹریفک کوبلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کیلئے بھر پور محنت سے کام کریں گے ۔

دوران ڈیوٹی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل گاڑیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور جلوس کے راستوں پر کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونے دیں گے۔