سعدی ٹان، سعدی گارڈن آفت زدہ علاقے ہیں،مرکزی کمیٹی ایم پی پی

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے بارشوں کے بعد ابتک نشیبی علاقوں سے پانی نہ نکلنے اور سڑکوں کی خراب حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔ نہال صدیقی، ریحان خان، عامر علی، فاروق ملک، مقصود قریشی، آصف قدوس، سلیم سہروردی، سہیل خان و دیگر اسوقت امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ تھڈو ڈیم سے آنے والے پانی کی نکاسی ابتک نہیں کی گئی۔ سعدی ٹان، سعدی گارڈن آفت زدہ علاقے ہیں۔

(جاری ہے)

جمالی پل سے ٹیولپ ٹاور تک گڑھے اور پانی نے عوام کا چلنا مشکل کردیا۔ ہیوی ٹریفک سڑکوں کو مذید ادھیڑ رہی ہے۔ میئر کراچی اور کنٹومنٹ اپنی زمہ داری اداکریں۔ایم پی پی کے ورکرز نے ریسکیو اور ہر قسم کی مدد کرکے واحد خدمت والی تحریک کی حیثیت حاصل کرلی۔ ہم ڈاکٹر شرت العباد خان کے ادنی کارکن ہیں۔ ہمیں خدمت اور ملک کی ترقی کے لئے ہر اول دستے کام کرنا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان ملک کے لئے ناگزیر ہوچکے ہیں سیاست برائے خدمت کا نام میری پہچان پاکستان ہے۔ آفت زدہ علاقوں کو ریلیف دیا جائے سڑکوں کی مرمت جنگی بنیادوں پر کی جائے۔