سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ کا باجوڑ آپریشن سے بے گھر خاندانوں کی مدد کا مطالبہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:55

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ نے باجوڑ سربکف آپریشن سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کا مطالبہ کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں باجوڑ سربکف آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی امداد کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے استدعا کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہر متاثرہ خاندان کو 10، 10 لاکھ روپے دے اور جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ان کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

خیال رہے کہ باجوڑ سربکف آپریشن 29 جولائی کو شروع ہوا تھا جب صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جرگہ ناکام ہوگیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے لوئی ماموند کے 16 علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔یاد آپریشن کے باعث باجوڑ لوئی ماموند کے 16 علاقوں سے 20 ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :