مہمند ،بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:44

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ضلع مہمند کی دشوار گزار پہاڑی علاقہ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہینو گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مہمند کی تحصیل پنڈلئی کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ ڈنڈ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہینو گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 55سالہ ڈرائیور تواب سنہ عبد الاعظم قلعہ ملاگوری جان بحق ہوگیا۔ ریسیکوں والوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ان کو اپنے ابائی گاوں روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :