ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کا اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کے دفتر کا دورہ

عوامی شکایات کے اندراج، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی نگہداشت ،فراہم خدمات کا جائزہ لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سوات محب اللہ خان یوسفزئی نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے پروگرام ''ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری'' کے تحت عوامی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دفتر مٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سوات نے دفتر میں عوامی شکایات کے اندراج، عملے کی حاضری، ریکارڈ کی نگہداشت اور فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دفتر کے انتظامی امور اور عوامی سہولت کے لیے قائم کردہ نظام کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سوات نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔