ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کاٹیم لیڈرکائیٹ پراجیکٹ عمران گنڈاپورکے ہمراہ 24 کلومیٹر طویل ٹھنڈیانی روڈ کا تفصیلی دورہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نےٹیم لیڈرکائیٹ پراجیکٹ عمران گنڈاپورکے ہمراہ چوبیس کلومیٹر طویل ٹھنڈیانی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ درختوں کی کٹائی، واٹر سپلائی لائن کی شفٹنگ، بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ الائمنٹ اور مقامی مسائل حل کرنے کےحوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ سڑک کی کوالٹی کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے،ماحول اور درختوں کو کم سے کم نقصان پہنچے،تمام متعلقہ محکمہ جات جن میں پبلک ہیلتھ، ہیسکو، ایم ای ایس پائپ لائن کی تبدیلی، پی ٹی سی ایل، ٹریفک پولیس و دیگر ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں، ان کو باہمی تعاون سے مسائل فوری حل کریں تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔اس موقع پر ٹیم لیڈر کائیٹ، ریزیڈنٹ انجینئر، سائیٹ انجینئر، پراجیکٹ مینجر، ڈی ایف او گلیز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔