ی* وزیر اعلیٰ بلوچستان کا لورالائی دورہ، شہید کیپٹن وقار کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25

ذ*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مختصر دورے پر لورالائی پہنچے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرائ ، ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے شہید کیپٹن وقار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جان دینے والے سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم سب شہدا کے مقدس خون کے مقروض ہیں اور دشمن کو اس خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے 28 ہزار سے زائد نوجوان اس وقت پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو صوبے کے عوام کے حب الوطنی اور مادرِ وطن سے والہانہ عقیدت کا ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ شہدا کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ان کے لیے ہر وقت کھلی ہے۔