ورچوئل یونیورسٹی ، موسمِ خزاں 2025 کے داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان کی پہلی مکمل آن لائن اور لچکدار تعلیمی سہولیات فراہم کرنے والی ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے موسمِ خزاں 2025 کے داخلے کھول دیئے ہیں۔ ملک بھر سے طلبہ و طالبات گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ جن افراد کے پاس صرف پرانا بی اے یا بی ایس سی ہے اور وہ تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بی ایس لیٹرل انٹری پروگرام کے تحت براہِ راست بی ایس میں داخلہ ممکن ہے۔

داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.vu.edu.pk/apply پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی ایک سستا فیس ڈھانچہ، جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور میرٹ و ضرورت پر مبنی سکالرشپس فراہم کرتی ہے۔