
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور، نوشہرہ، مردان اور ہری پور میں بڑی کارروائیاں، مضر صحت و غیر معیاری خوراک تلف، جرمانے عائد
جمعرات 18 ستمبر 2025 19:50
(جاری ہے)
اسی طرح صوابی روڈ جھانگیری پر ایک بیکری یونٹ سے 100 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد ہوئیں جو تلف کردی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان ٹیم نے پار ہوتی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مصالحہ فیکٹری سے 40 کلو چوکر، 100 کلو چوکر ملا مصالحہ اور 4 کلو غیر معیاری و مضر صحت رنگ برآمد کرلیا۔
فیکٹری میں مشہور برانڈز کے نام سے جعلی مصالحے بھی تیار کیے جارہے تھے، ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ صفائی کی ابتر صورتحال اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ اسی طرح ہری پور کی ٹیم نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک مشروبات بنانے والی فیکٹری پر رات گئے چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 1080 کلو ایکسپائر پلپ برآمد ہوا جو جوسز میں استعمال ہورہا تھا، جسے موقع پر تلف کردیا گیا اور پروڈکشن بند کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کامیاب کارروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ غیر معیاری خوراک میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.