Live Updates

این سی سی آئی اے کی عمران خان کے ایکس اکائونٹ ہینڈل کرنے بارے تحقیقات جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکائونٹ کی ہینڈلنگ بارے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی تاہم بانی پی ٹی آئی نے اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع کے طمابق این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے جیل میں موجود رہی ،دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :