
وزیر خزانہ سے شامی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان گہری محبت اور ہمدردی کے رشتے موجود ہیں، سینیٹر اور نگزیب
جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے شام کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے شام میں بہتری اور بتدریج معمولاتِ زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد شام دوبارہ عالمی نظام میں فعال کردار ادا کر سکے گا اور سرمایہ کاری و دوطرفہ تجارت کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان گہری محبت اور ہمدردی کے رشتے موجود ہیں۔شام کے سفیرنے کہاکہ وہ پاکستان میں تقریباً تین سال خدمات انجام دینے کے بعد اس ملک کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود کو صرف شام کا سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کا خیر خواہ بھی تصور کرتے ہیں، جو ہمیشہ دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد شام کو مکمل سیاسی اور سفارتی حمایت فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شام کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور خصوصاً 2023 کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی انسانی امداد کاحوالہ دیا، سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے سرکاری اور کاروباری وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ عوامی روابط کو بھی مضبوط کیا جا سکے۔ فریقین نے اس موقع پر پاکستان اور شام کے دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور اپنے عوام کی باہمی بھلائی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برطانوی اور یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملے، پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی صورتحال معمول کے مطابق برقرار
-
صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی
-
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاجنسی اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرلیا
-
صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر شہید کو خراج عقیدت
-
صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
-
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام کا دوسرا فیز، پنجاب 9500 ہائی پاور ٹریکٹرزکیلئے قرعہ اندازی
-
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں میں ٹیپا کی طرز پر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.