ّ ''اپنی چھت، اپنا گھر'' : ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی معاونت کیلئے آگاہی تقریب کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہم سینٹری ہیروز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: بابر صاحب دین

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ستھرا پنجاب کے ہیروز اب اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت اپنے ذاتی گھر کا خواب حقیقت میں بدل سکیں گے۔اس مقصد کے حصول کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اس سکیم کے بارے میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ورکرز کو با آسانی قرض کے حصول اور گھر کی تعمیر سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ کا تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ ''ستھرا پنجاب کے 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد ورکرز 'اپنی چھت، اپنا گھر' سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اب تک 77 ہزار سے زائد خاندان اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ ساڑھے چار سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

14 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھر بنا کر اس میں منتقل ہو چکے ہیں۔لاہور کے ورکرز کو بھی بلاسود قرض کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورکرز کی سہولت کے لیے 'اپنی چھت، اپنا گھر' سکیم کے تحت تمام سہولت مراکز پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہم سینٹری ہیروز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر مرحلہ وار راشن کارڈز کی تقسیم بھی جلد شروع کی جا رہی ہے۔مزیدبرآںتقریب میں اخوت کے چیف کریڈٹ آفیسر شہزاد اکرم نے بھی شرکت کی اور ورکرز کو قرض کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر بنانے کا خواب آج حقیقت بنتا نظر آ رہا ہی