}خضدار،بلوچستان بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ مہم کا آغاز

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

Aخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)بلوچستان بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ مہم کا آغازوزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمان اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امین مندوخیل کی ہدایت پر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل خضدار میں اسکریننگ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران قیدیوں اور جیل اسٹاف کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے براہِ راست اسکریننگ کی گئی۔

اسکریننگ ٹیم کی قیادت صوبائی کوآرڈینیٹر ظہیر احمد نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ٹی او خضدار ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر خالد محمدشہی اور ٹیم بی شریک تھے۔ ٹیم نے قیدیوں اور جیل اسٹاف کی صحت کی جانچ کے ساتھ ساتھ ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی/ایڈز اور دیگر امراض کی اسکریننگ کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو نے بھی جیل کا دورہ کیا اور اسکریننگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم قیدیوں اور جیل اسٹاف کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے مہم کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا

متعلقہ عنوان :