Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کراچی بلیوز نے لاڑکانہ، فیصل آباد نے کوئٹہ اور لاہور بلیوز نے کراچی وائٹس کو شکست دے دی

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کراچی بلیوز نے لاڑکانہ، فیصل آباد نے کوئٹہ اور لاہور بلیوز نے کراچی وائٹس کو شکست دے دی۔ پی سی بی کے مطابق کراچی بلیوز نے لاڑکانہ کو اننگز اور 134 رنز سے ہرا دیا۔ لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میر حمزہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فیصل آباد نے کوئٹہ کے خلاف اننگز اور 92 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ کوئٹہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 137 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ فیصل آباد کے اسد رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلیوز نے کراچی وائٹس کو 257 رنز سے ہرا دیا۔ کراچی وائٹس دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہ رضا نقوی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

لاہور بلیوز کے سجاد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور بلیوز کے کپتان عمران بٹ نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی۔ ملتان کو فاٹا کے خلاف جیتنے کے لیے 214 رنز کا ہدف ملا ہے۔ ملتان نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنا لیے۔ اس سے قبل ملتان کی پہلی اننگز میں زین عباس نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فاٹا کے آصف آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی کی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 377 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عبدالفصیح نے 161 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ عاقب شاہ نے 104 رنز بنائے۔ ڈیرہ مراد جمالی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے۔ داؤد خان 69 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دانیال حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 136 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں زین العابدین 85، محمد سلیمان 66 اور سعد خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آزاد جموں و کشمیر نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات