رحیم یارخان،محکمہ انٹی کرپشن کا چھاپہ ، جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے سیکرٹری یونین کونسل گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:00

yرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)محکمہ انٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے سیکرٹری یونین کونسل کوگرفتارکرلیا،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک127پی کی رہائشی مقصوداں بی بی نے انٹی کرپشن پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی 14سالہ بیٹی عروبہ کو 13مارچ2024ئ کو ملزمان عبدالستار‘ محسن تنویر‘محمدزبیر‘ ودیگر نے اغوائ کے بعد زیادتی کانشانہ بنایا اور سائلہ کے گھرمیں موجودگائے مالیت 1لاکھ25ہزارروپے بھی چوری کرلی‘ ملزمان نے یونین کونسل 38آئی رحیم یارخان کے نکاح خواں قاضی ایم قادری سے ملی بھگت کرکے بیٹی کانام عروبہ کی بجائے طوبی اورتاریخ پیدائش اپنی مرضی اندراج کرکے جعلی اوربوگس نکاح درج کیا اسی طرح سیکرٹری یونین کونسل غوث پور ذوالفقارعلی سے ملی بھگت کرتے ہوئے غلط نام طوبی کاجعلی برتھ سرٹیفکیٹ تیارکرکے عدالتی کارروائی میں استعمال کیااور برتھ سرٹیفکیٹ سابقہ تاریخوں مین اندراج کیا‘ جسے بعدازاں ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ نے مسنوخ کردیا‘ ملزمان نے سیکرٹری یونین کونسل سے ملی بھگت کرکے جعلی اسٹام‘ جعلی درخواست فارم اور جعلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ جعلی برتھ سرٹیفکیٹ تیارکرکے غیرقانونی عمل کیا‘ ملزمان نے ان جعلی دستاویزا ت کااستعمال کرتے ہوئے اسکی کم عمربیٹی کوحبس بے جا میں ر کھا بعدازاں ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرسیکرٹری یونین کونسل کے خلاف کی جانیوالی تحقیقات میں جعل سازی ثابت ہوجانے پر گزشتہ روز پولیس نے مقصود بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سیکرٹری یونین کونسل غوث پور کوگرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :