غ*رحیم یار خان، حساس ادارے کا جعلی انسپکٹر بننے والا نوسربازگرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:00

[رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) حساس ادارے کا جعلی انسپکٹر بننے والا نوسرباز، نعیم عباس گرفتار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔نوسرباز انسپکٹر بن کر عوام کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروانے والانعیم عباس نامی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تھاتھانہ صادق آبادپولیس کے مطابق نوسرباز نعیم عباس حساس ادارے کا انسپکٹر بننے کا ڈرامہ رچا کر تھانہڑ سٹی صادق آباد پہنچا ہے اور شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

شک گزرنے پر پولیس نے جب چھان بین کی تو اصل حقیقت سامنے آ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نعیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے دو درجن سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں شہریوں پر درج کروا چکا ہے۔ملزم حساس ادارے کا جعلی کارڈ استعمال کر کے لوگوں کو ڈراتا اور جھوٹے کیسز میں پھنسا کر ذاتی مفاد حاصل کرتا رہاہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی جیب سے اسپیشل برانچ اور پنجاب پولیس کے جعلی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے تعلقات کچھ مقامی پولیس افسران سے بھی شامل ہیں جو اس کے لیے آسانیاں پیدا کرتے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :