بیلجیم میں متعین پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی، برٹ جان ویکٹر سے ملاقات

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی، برٹ جان ویکٹر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو برسلزمیں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے جاری تعاون، بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔