بھارتی اڈانی گروپ کو الزامات سے بری کر دیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) بھارتی منڈیوں کے ریگولیٹر ادارے نے ممتاز بھارتی کارباری شخصیت گوتم اڈانی کی زیر ملکیت کمپنیوں کے حوالے سے دو حکم جاری کیے ہیں۔ ان جاری کردہ احکامت کے ذریعے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو ان الزمات سے صاف کرنے کا بتایا گیا ہے جو امریکی ہندنبرگ کے حوالے سے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ارب پتی گوتم اڈانی کی کئی کمپنیوں کو امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے فنڈنگ کی ناانصافی کے الزامات سے مبرا قرار دیا گیا تھا۔

اڈانی گروپ ایک بڑا بھارتی گروپ ہے۔ جس کا بندرگاہوں سے متعلق وسیع کاروبار ہے۔ مگر اس نے 2023 میں اپنی مارکیٹ ویلیو سے اس وقت اربوں ڈالر کا صفایا کر دیا تھا جب ہندنبرگ کی ایک رپورٹ میں اس پر کارپوریٹ فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔