ہری پور، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ہیزکو سب ڈویژن ہری پور نے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ہیزکو ڈویژن ہری پور نے درختوں کی کٹائی اور ایچ ٹی لائنز کی مرمت کے لیے مختلف فیڈرز پر بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 کے وی کوٹ ون و ٹو، 11 کے وی پنیان ون و ٹو، 11 کے وی زیڈ ای بی، 11 کے وی چمبہ اور 11 کے وی ٹی اینڈ ٹی فیڈرز پر بجلی کی بندش 18 ستمبر، 22 ستمبر، 25 ستمبر اور 30 ستمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کی جائے گی۔ انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنی ضروری تیاریاں کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :