سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کا محافظ بننا دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے ، ڈاکٹر روبینہ اختر

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورحلقہ این اے 148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سعودی پاکستان معاہدے میں سب سے بڑا اعزاز حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ہے ، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان نے دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کس طرح سے ناکوں چنے چبوائے جا سکتے ہیں،اس عظیم فتح نے پوری دنیا میں دھاگ بٹھا دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،اس وقت بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں وہ دن دور نہیں جب کامیابیوں کو سمیٹتے ہوئے پاکستان ایشیا ٹائیگر کے طور پر دنیا میں پہچانا جائے گا۔