راولپنڈی ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی افسران کی کارکردگی کا جائزہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی رضا تنویر سپرا کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی انوسٹیگیشنز، ڈی ایس پی سی آر او، سینئر نائب کورٹ، پی او کلرک، انچارچ آئی ٹی اور انچارج فرنٹ ڈیسک نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف ایس اے رپورٹس کے حصول کو یقینی بنایا جائے تاکہ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے، عدالتوں میں گواہان کی بروقت پیشی کو یقینی بنایا جائے اور سینئر افسران سنگین مقدمات کی تفتیش کی روزانہ نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :