تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائیاں، قتل، اقدامِ قتل اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث3 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث3 ملزمان گرفتار کر لیئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ظاہر خان، شاہ سوار اور فرمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے آلہ قتل اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔