صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، کارڈیک کے تمام نئے پراجیکٹس پر جاری پیش رفت کا جائزہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کارڈیک کے تمام نئے پراجیکٹس پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، آئی ڈیپ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وڈیو لنک کے ذریعے پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر عمران وحید، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج، ایم ایس سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ڈاکٹر قیصر محمود عباسی اور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز ڈویڑن راولپنڈی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کی دہلیز پر بہترین اور جدید کارڈیک سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

ڈیڑھ سال کے قلیل عرصہ کے دوران عوام تک بہترین کارڈیک سہولیات کی فراہمی کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب اور حکومت پنجاب کو جاتا ہے۔ مری و گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران تینوں نئے انسٹیٹیوٹس کیلئے طبی سامان و ایچ آر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری و گردونواح کیلئے ایک بہترین علاج گاہ ثابت ہو گا۔ حکومت پنجاب کارڈیک کے تینوں پراجیکٹس کیلئے تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپوں کی جدید مشینری خرید رہی ہے۔ متعلقہ افسران کو کارڈیک کے تینوں نئے پراجیکٹس سے متعلق سونپی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔