سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان، سعودی عرب دوستی کے حوالے سے خصوصی اقدامات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 11:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی اور محبت کے رشتے کے اظہار کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کی عمارت کو سبز رنگ سے روشن کیا گیا جبکہ بیرونی اور اندرونی احاطوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے آویزاں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی ایک نجی ایئرلائن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن کا بھی آغاز کیا ہے۔