وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کا بابا چلاسی کی وفات پرتعزیت کا اظہار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:26

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بابا چلاسی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم مبلغ، مختلف زبانوں میں سینکڑوں کتب کے مصنف، شاعر ، شیخ الاسلام اور علم و حکمت کا روشن ستارہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابا چلاسی امن، محبت، بھائی چارے اور اسلام کی تبلیغ کے حوالے سے ایک مرکز کی حیثیت رکھتے تھے ، ان کی وفات گلگت بلتستان اور پاکستان بھر میں علم و دانش کے طلب گاروں کے لیے ایک صدمہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور بابا چلاسی کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلند درجات کی دعا کی ۔