سکھر کے قریب اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ، پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے جنوجی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔سکھر کے تھانہ کندرا کی حدود جنوجی کے علاقے میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان عمر ملک ، قربان بروہی اور رسول بخش شیخ نے انکی زمینوں میں گھسنے والے اونٹ کو پکڑ کر کلہاڑی سے ٹانگ کاٹ کر ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، جس کی رپورٹ مدعی غلام مصطفیٰ شنبھانی نے تھانہ کندرا میں درج کرائی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ کندرا کو احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی سکھر کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندرا نے کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث ایک ملزم قربان بروہی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ بے زبان جانوروں پر ایسے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کرے گے۔ مجرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :