سروائیکل کینسر ایک خطرناک مرض ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سے بچاؤ ممکن ہے،ڈی ای او ڈبلیو نگہت جمیل

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:54

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او(ویمن)نگہت جمیل نےکہا کہ سروائیکل کینسر ایک خطرناک مرض ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سے بچاؤ ممکن ہے۔حکومتِ پنجاب نے بچیوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں صحت مند اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ یہ ان کے تحفظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہدہ قیوم نے سیمینار سے تفصیلی خطاب کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایچ پی وی ویکسین دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے لگائی جا رہی ہے اور اس کے نتائج انتہائی مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ویکسین بچیوں کو مستقبل میں ایک مہلک مرض سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہےکیونکہ یہ ویکسین ان کے لیے زندگی بھر کے تحفظ کا باعث بنے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء عظیم نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سروائیکل کینسر کے طبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔\378

متعلقہ عنوان :