غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اشتہاری مجرمان کی سہولت کاری پر دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) تھانہ ارمڑپولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اشتہاری مجرمان کی سہولت کاری پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ارمڑ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرمان کو سہولت اور پناہ دینے میں ملوث دو ملزمان حنیف خان اور رضاء کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور میگزین بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :