ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کی زیرصدارت اہم اجلاس

ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن محمد عتیق طاہر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی، اہم عمارتوں کے تحفظ اور شہریوں کی سہولیات کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی نے کہا کہ تمام اہلکاروں کو باوردی، بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ کے ساتھ جدید سازوسامان سے لیس ہونا چاہئے۔انہوں نے ہدایت دی کہ ڈیوٹی پر غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ اہم شخصیات، سفارتخانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔