حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنماؤں کا ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق امیر سراج الحق،نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے سابق و فاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا ڈاکٹر وقار مسعود ملک کی نیک نام شخصیت تھے اور انہوں نے ساری زندگی پاکستان کی خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔