۷ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کوئٹہ اور ٹریفک پولیس پر مشتمل ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ چورنگی پر گاڑیوں کی چیکنگ کی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:05

ع*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ علی درانی کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کوئٹہ اور ٹریفک پولیس پر مشتمل ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ چورنگی پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کے کاغذات اور پرمٹ کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے نتیجے میں 27 گاڑیوں کو نامکمل اور کاغذات نہ رکھنے پر چالان کیا گیا جبکہ ان کے دیگر ڈاکومنٹس تحویل میں لے لیے گئے۔ اس موقع پر موجود آر ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹ مالکان کو اپنی گاڑیوں کے کاغذات، رجسٹریشن، روٹ پرمٹ اور دیگر قانونی تقاضے مکمل رکھنے چاہئیں تاکہ دورانِ چیکنگ کسی قسم کی کارروائی سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اور نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور گاڈی مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی گاڈیوں کے کاغذات اور پرمٹ کی تجدید جلداز جلد کروائیں