م*پاک سعودی دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد امن سلامتی کی ضمانت ہے، چوہدری شبیر

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ صرف مستقبل کے لیے سنگ میل ہی نہیں بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور عالم اسلام کے اتحاد امن سلامتی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات پاک سعودی دفاعی معائدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزیدکہا کہ سفارتی دفاعی اور اقتصادی محاذ پر حالیہ کامیابیاں سیاسی اور عسکری قیادت کی نیک نیتی اور ملک وقوم کے لیے اپس کی مثبت کمٹمنٹ کا ثمر ہے۔

چوہدری شبیر نے مزید کہا کہ ملکی بقا وقومی سلامتی اور دائمی ترقی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کا ایک دوسرے کاباہمی اعتمادو اتفاق اور بھرپور ائینی تعاون پاکستان کے روشن مستقبل کی ٹھوس ضمانت ہی نہیں انتہائی ناگزیر ھے۔کیونکہ حالیہ کامیابیوں سے جہاں پاکستان کے روشن مستقبل کی نئی راہیں کھلی ہیں وہاں سیاسی اور عسکری قیادت سمیت پوری قوم کوانے والے دیگر نئے اور بڑے چیلنجزز سے مقابلہ کرنے کے لیے باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ مکمل تیار رھنے کے لیے بھی واضح پیغام ہی