ریلوے انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ،کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کر الی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کے خصوصی احکامات پر ریلوے لاہور ڈویژن نے مریدکے ریلوے اسٹیشن یارڈ میں ایک کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا جس کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریلوے زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔قابضین نے ریلوے کی قیمتی زمین پر سروس اسٹیشن تعمیر کیا ہوا تھا جسے آپریشن کے دوران سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ضیا ءالجبار اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمان کی زیر نگرانی ہوا جبکہ انسپکٹر آف ورکس محمد عمران، اسسٹنٹ انسپکٹر آف ورکس محمد جمیل اور ایس ایچ او ریلوے پولیس محمد سلمان بٹ سمیت ریلوے پولیس کی بھاری نفری اور عملے نے اس آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔ڈی ایس ریلوے نے کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پر کہا کہ ریلوے زمین ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہے اسکی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی جائے گی اور غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :