Live Updates

ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، ڈپٹی کمشنر قلات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) آل قلات شہید میر عبدالخالق لانگو لیدربال کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نےبطور مہمان خاص شرکت کی اور کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کی جانب سے کھلاڑی کے طورپر شامل ہوئے اورشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

کیپٹن جمیل بلوچ نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کے نام کردیا ۔

شائقین کرکٹ اورقلات کے شہری میچ سے بھرپور لطف اندوزہوئے ۔ ڈی سی قلات نے اختتامی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ کی ونراوررنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اورشیلڈتقسیم کیں ۔ ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :