سپر نووا اسکول کی سالانہ تقریب میں ریکارڈ قائم کرنے والے طلباء و طالبات کو خراجِ تحسین

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سپر نووا اسکول نے اپنی سالانہ ہائی اچیورز تقریب 2025 کا انعقاد کیاجس میں جون 2025 کے کیمبرج امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب کے دوران 900 طلباء کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر 1,150 تمغے اور شیلڈز دی گئیں جو اسکول کی تاریخ کے سب سے بہترین نتائج قرار دیے گئے۔

ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر قومی سطح کی معزز شخصیات جن میں سردار یاسر الیاس خان وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت اور سینٹورس گروپ کے سی ای او اور زوہیر مجید ڈائریکٹر فیصل ٹاؤن شامل تھےنے شرکت کی اور سپر نووا اسکول کی اعلیٰ تعلیمی معیار اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت سمجھے جانے والے ثقافتِ امتیاز کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

کلیدی خطاب میں نوید سلطان بورڈ ممبرسپر نووا اسکول نے تعلیمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ236 طلباء نے تمام مضامین میں A گریڈ حاصل کیے۔2,090 طلباء نے A اور A گریڈ حاصل کیے۔اور3,090 طلباء نے ،*A، اور B گریڈ حاصل کیے۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب صلاحیت کو موقع ملتا ہے اور جذبے کو متاثر کن تدریس کی رہنمائی حاصل ہوتی ہےتو غیر معمولی کامیابیاں ممکن ہوتی ہیں۔

انہوں نے ادارے کی 2013 میں بنیاد کے بعد سے تیز رفتار ترقی کا بھی ذکر کیا، جو آج شمالی پاکستان میں دوسرا بڑا کیمبرج انٹرنیشنل اسکول ملک بھر میں آٹھواں بڑا، اور دنیا بھر کے ٹاپ 20 کیمبرج اسکولز میں شامل ہے۔ گزشتہ نو سالوں میں اسکول نے 85 کیمبرج امتیازات حاصل کیے جن میں 13 "ٹاپ ان ورلڈ" اور 20 "ٹاپ ان پاکستان" ایوارڈز شامل ہیں۔تقریب میں غیر نصابی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا، جن میں ورلڈ اسکالرز کپ اسلام آباد راؤنڈ میں 700 میڈلز، بین الاقوامی فتوحات جیسے روم میں ہپو انگلش کانٹیسٹ میں عمّارہ خان کی کامیابی اور کے ایس ایف گرینڈ فینالے میں ہمنا وقاص کی پہلی پوزیشن، اور اسٹینفورڈ، ہارورڈ، ییل، آکسفورڈ، کارنیل، اور کولمبیا جیسی عالمی جامعات کے سمر پروگرامز میں طلباء کی شرکت شامل ہیں۔

اس سال سپرنووا کے فارغ التحصیل طلباء کو بین الاقوامی جامعات سے 657 داخلے کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں 32 مکمل یا اس سے زیادہ وظائف شامل تھے ان میں ہارورڈ یونیورسٹی میں دی جانے والی ایک غیر معمولی 150 فیصد اسکالرشپ بھی شامل تھی، جس کی مالیت تقریباً 12 کروڑ روپے تھی۔ کل اسکالرشپ کی مالیت 9 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، جن میں آئیوی لیگ اداروں اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں داخلے شامل تھے۔تقریب کا اختتام طلباء، والدین اور اساتذہ کے لیے کھڑے ہو کر دی گئی بھرپور داد پر ہوا۔ اپنی اختتامی تقریر میں سلطان نے طلباء کو یاد دلایا کہ یہ جشن "اختتام نہیں بلکہ ان عظیم تر سفروں کی شروعات ہے جو سپرنووا کی روح کو دنیا بھر میں لے کر جائیں گے۔