کندھ کوٹ؛کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری،2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی

ْفائرنگ کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے،پولیس حکام

اتوار 21 ستمبر 2025 11:50

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک پانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس کا ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکوئوں کیخلاف جدید اسلحہ کے ساتھ آپریشن جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے جبکہ پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مارے جانیوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لیکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی ایس ایس پی کشمور کیمطابق ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جلد مغوی پولیس اہلکار کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔