الیکٹروبس کا شیشہ توڑنے کا واقعہ قابل مذمت اور عوام دشمنی ہے،ملک ضیاء الحق

واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی کسی کو جرات نہ ہو سکے

اتوار 21 ستمبر 2025 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق اور سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے سرگودھا ریجن کے علاقہ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پتھرا ئوکر کے وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا شیشہ توڑنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے عوام دشمنی قرار دیا۔

انہوں نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی کسی کو جرات نہ ہو سکے ۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق اور سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں 33 الیکٹرو بسوں اور میانوالی کو 15 الیکٹرو بسوں کا تحفہ دیتے ہوئے عوام کو بہترین اور جدید سفری سہولیات کے ساتھ خواتین،طلبہ،بزرگوں اور مخصوص افراد کے لئے مفت سروس مہیا کی جو اپنی سفر پر رواں دھواں ہیں کہ گزشتہ روز میانوالی کے علاقہ داود خیل سے صبع روانہ ہو کر میانوالی آنے والی گرین الیکٹرو بس پر موچھ پل کے قریب بنوں روڈ پرشرپسند عناصر نے پتھرا کر کے گرین الیکٹرو بس کا شیشہ توڑ دیا اور فرار ہو گے ہم شر پسند عناصر کی جانب سے وزیراعلی مریم نواز شریف کے تحفہ گرین الیکٹرو بس پر پتھرا کی شدید الفاظ میں مذمت ہیں یہ واقعہ معمولی واقعہ نہیں اور سازش اور عوام دشمنی کے مترادف ہے اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اس واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے واقعات کی جرات نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ یہ بسیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کی سہولت کیلیے بڑا تحفہ ہے جن کی حفاظت اور دیکھ بھال قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہر پاکستانی کی زمہ داری ہے۔